مردان۔ ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین زرشاد خان ایم پی اے کی زیر صدارت ہوا

مردان۔ ضلعی ترقیاتی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس چیئرمین زرشاد خان ایم پی اے کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں ارکان صوبائی اسمبلی امیر فرزند خان اور افتخار مشوانی سمیت ضلع مردان کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے فوکل پرسنز پلاننگ آفیسر اور قومی تعمیر کے محکموں اور ٹیم ایم ایز کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ انیشی ایٹیو کے تحت مختلف حلقوں کے لئے جاری کردہ فنڈز کے تحت ارکان اسمبلی کی جانب سے متعلقہ محکموں کی جانب سے فراہم کردہ پی سی ون کا جائزہ لیا گیا۔ پلاننگ آفیسر عالمگیر خان نے اجلاس کو ڈی ڈی آئی کے فنڈز کے حوالے سے صوبائی حکومت کے رہنما اصولوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ اس موقع پر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کی جانب سے اپنے اپنے حلقے کے لئے مختص کردہ پندرہ پندرہ کروڑروپے کے ترقیاتی فنڈز کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون پیش کئے گئے۔ ارکان صوبائی اسمبلی امیر فرزند خان اور افتخار علی مشوانی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پر کام کے اجراء میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ ٹی ایم اے کو مختلف سکیموں کے لئے فنڈز کی فراہمی کے باوجود عوامی مفاد کے مختلف منصوبوں پر کام شروع نہیں کیا جارہا۔ چیئرمین ڈیڈک زرشاد خان نے بعض افسران کی اجلاس سے غیر حاضری کا نوٹس لیتے ہوئے ان کے خلاف متعلقہ فورم پر کاروائی کی ہدایت کی۔

مزید پڑھیں