خیبر پختونخوا کے وزیربرائے محنت فضل شکورخان کی زیرصدارت لیبر کالونی ریگی شاہی بالا پشاور میں

خیبر پختونخوا کے وزیربرائے محنت فضل شکورخان کی زیرصدارت لیبر کالونی ریگی شاہی بالا پشاور میں نشے کے عادی افراد کے علاج معالجے کے لیے مرکز کھولنے کے حوالے سے اجلاس میں منعقد ہوا اجلاس میں کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا محمد طفیل اور الخدمت فاؤنڈیشن کے نمائندہ وفد نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو بتایاگیا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کی لیبر کالونی ریگی پشاور میں واقع ورکنگ فولکس گرائمر سکول خالی پڑا ہے جسے الخدمت فاؤنڈیشن کے حوالے کرکے اس میں نشئیوں کے علاج معالجے کیلیے عارضی طور پر سنٹر کھولا جائے تاکہ وہاں پر نشے میں مبتلا افراد کا علاج ہوسکے۔صوبائی وزیر کو مزید بتایاگیا کہ مذکورہ سنٹر میں الخدمت فاؤنڈیشن ان نشئیوں کا علاج کر ے گی جسے محکمہ سماجی بہبود خیبر پختونخوا نے ریفر کیا ہو۔ صوبائی وزیر برائے محنت نے ورکرز ویلفیئر بورڈ حکام کو ہدایت کی کہ اس سسلے میں ایک معاہدہ تیار کریں جسے الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ طے کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے سے نشے کے ناسور کو ختم کرنا اور اس پر قابونا ایک عظیم مشن ہے نشے میں مبتلا افراد نہ صرف معاشرے کیلیے بلکہ اپنے خاندان والوں کیلیے بھی دردسر بن جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ نشے کے عادی افراد کو معاشرے کے ذمہ دار شہری بنانا ایک اہم فریضہ ہے اور اس اہم فریضہ کو نبھانے کیلیے ہم سب نے ملکر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو بی حکام کو ہدایت کی کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے ساتھ ایم او یو طے کرنے کے لیے اقدامات کریں۔

مزید پڑھیں