خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت سوات کی خوبصورتی کیلئے اقدامات اٹھارہی ہے سوات کی تعمیر و ترقی کیلئے عملی اقدامات اٹھائے جائیں گے سوات کے ترقیاتی کام ہنگامی بنیادوں پر پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع سوات کے دورہ کے موقع پر کیا صوبائی وزیر نے پبلک ہیلتھ دفتر کا بھی دورہ کیا پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے عملے نے صوبائی وزیر کو بریفنگ دی صوبائی وزیر نے عملے کو ہدایت کی کہ سوات میں صاف پانی کی فراہمی اور نالیوں کی صفائی و دیگر عوامی مشکلات کے حل کیلئے اقدمات اٹھائے جائیں تاکہ سوات کے عوام کو دشواری کا سامنا نہ ہو انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت کا مقصد خیبر پختونخوا کے عوام کو چھت کے نیچے سہولیات پہنچانا ہے یہی منشور ہمارے قائد عمران خان, وزیر ا علیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈا پور اور ہم سب کا ہے ہماری صوبائی حکومت کا عزم عوام کی تکالیف اور مشکلات کو کم کرنا ہے جلد ہی نچلی سطح تک اختیارات منتقل کرواکر گھر کی دہلیز پر عوام کے مسائل کو حل کرائیں گے انہوں نے کہاکہ یہ وزارتیں عارضی ہیں اصل کام عوام کی خدمت اور ان کیلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے خوش اخلاقی کے ساتھ عوام کی قدر کرنے کی ضرورت ہے ہماری حکومت خیبرپختونخوا کو ایک رول ماڈل صوبہ بنائے گی اور عوام حقیقی معنوں میں تبدیلی محسوس کریں گے عوام کو جلد ہی سہولیات مہیا کریں گے۔