صوبائی حکومت عوام کو معیاری اور سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لیے بھر پور اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیر خوراک
وزیرخوراک خیبرپختونخوا ظاہر شاہ طورو نے ہدایت کی ہے کہ محکمہ خوراک اور فوڈ اتھارٹی کے جاری منصوبوں کو بروقت مکمل کیاجائے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی یہ ہدایات انہوں نے محکمہ خوراک اور فوڈ اتھارٹی کی جاری منصوبوں پر بریفنگ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں اجلاس میں اراکین صوبائی اسمبلی عبدالسلام اور امیر فرزند، سیکرٹری محکمہ خوراک ثاقب رضا اسلم اور ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی واصف سعید سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔اجلاس کے دوران حکام نے مختلف منصوبوں اور اہداف پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر خوراک نے جاری منصوبوں کی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا کر عوام کو معیاری اور سستی اشیائے خوردونوش کی فراہمی کے لیے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ اجلاس میں متعلقہ حکام نے صوبائی وزیر کو مختلف چیلنجز اور ان کے حل کے حوالے سے تجاویز سے بھی آگاہ کیا۔