وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن طفیل انجم کا گورنمنٹ کالج اف ٹیکنالوجی پشاور میں منعقدہ فنی نمائشی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن طفیل انجم نے بدھ کے روز گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی پشاور میں طلباء کی کارکردگی کے حوالے سے منعقدہ نمائشی پروگرام میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ہے۔ جہاں پر معاون خصوصی نے مختلف طلباء پوزیشن ہولڈرز میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن طفیل انجم نے 29 طلباء کو اپنے ہاتھوں سے سٹوڈنٹس سکالرشپ دئیں جو کہ 20ہزار روپے فی سٹوڈنٹس سکالرشپ بنتا ہے۔ 24 طلباء کو مدرسہ سرٹیفکیٹ،پہلی 09 پوزیشن ہولڈرز کو ڈے اے ای سرٹیفکیٹس جبکہ 04 طلباء کو سپورٹس ٹرافیز دی گئیں، اسی طرح مختلف طلباء میں اچھی کارکردگی دکھانے پر تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی آمین خان گنڈاپور کے وژن کے مطابق ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ سے فارغ التحصیل طلباء کو پانچ پانچ لاکھ روپے بلاسود قرضے دئیں جائیں گے جس سے وہ اپنے لئے روزگار شروع کر سکیں گے جبکہ 300 سے 500 طلباء کو ائی پیڈ گرانٹ بھی دیا جائے گا۔ اپنے خطاب میں معاون خصوصی نے کہا ہے کہ میرے لئے یہ موقع نہایت باعث فخر ہے کہ اپ لوگوں کے درمیان اس پر وقار تقریب میں شریک ہوں۔ میں ان طلباء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنی محنت اور لگن سے فنی تعلیم میں مہارت حاصل کی ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ طلباء آگے جاکر فنی تعلیم میں صوبے کا نام روشن کرینگے۔ یہ دن ہم سب کے لیے فخر کا دن ہے۔ ہم یہاں گورنمنٹ کالج اف ٹیکنالوجی سٹوڈنٹس پراجیکٹ نمائش، NAVTTC مدرسہ اسٹوڈنٹس سکلز سرٹیفکیٹ ڈی اے ای پوزیشن ہولڈرز ایوارڈنگ اور باصلاحیت طلباء کو اسکالرشپ کی تقسیم کی تقریب کے لئے جمع ہوئے ہیں، تاکہ ان طلباء کی حوصلہ افزائی ہو سکے۔ معاون خصوصی نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ میں ان تمام طلباء کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس نمائش میں اپنے innovative پراجیکٹس کی نمائش کی ہے۔NAVTTC مدارس کے طلباء کے لئے بھی یہ ایک بہت اہم دن ہے جنہوں نے کامیابی کے ساتھ اپنی تیکنیکی کورسز مکمل کئے ہیں، جبکہ یہ سب سے حوصلہ افزائی کی بات ہے کہ کالج انتظامیہ طلباء کو نہ صرف تعلیمی سرگرمیوں میں بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی شامل کرتی ہے۔ اس موقع پر میں فیکلٹی ممبران کو بھی مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس تیکنیکی نمائشی پروگرام کو احسن طریقے سے منعقد کیا ہے۔ اپنے خطاب میں طفیل انجم نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی آمین خان گنڈاپور کی خصوصی ہدایت ہے کہ صوبے میں فنی تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے انہی احکامات کی روشنی میں اج اس پر وقار نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے، ہم نے صوبے میں فنی تعلیم کو فروغ دینا ہے تاکہ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹس سے فارغ ہونے والے نوجوان اپنے لئے خود روزگار کے مواقع شروع کر سکیں اور اپنے خاندان کے لئے معاش کا ذریعہ بن سکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ معیاری فنی تعلیم فراہم کرنا ہماری صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ نمائش میں طلباء نے ایک پراجیکٹ کے تحت ڈرون اور جیٹ طیارے کی بھی نمائش کی ہے جس کو تقریب میں بہت پزیرائی حاصل ہوئی۔ نمائشی تقریب کے بعد معاون خصوصی نے کالج کے مختلف ٹریڈ اور کالج ہاسٹل کا بھی دورہ کیا جہاں پر انہوں نے سہولیات کا بھی جائزہ لیا ہے۔ اس موقع پر معاون خصوصی کو مختلف ٹریڈ پر بھی تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔ معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن نے دورے کے موقع پر کہا ہے کہ ہماری صوبائی حکومت طلباء کو فنی تعلیم فراہم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے ہمارا وژن ہے کہ صوبہ فنی تعلیم میں جدت کی طرف گامزن ہوسکے۔ تقریب میں چیئرمین آئی ایم سی جی سی ٹی پشاور انجنئیر مقصود انور، پروفیسر انجینئر سید قاسم شاہ پرنسپل جی سی ٹی پشاور و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں