صوبہ بھر میں اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کی کاروائیاں جاری ہے۔ لیویز لائن کی تعمیر میں بے ضابطگیوں اور فنڈز میں بدعنوانی اور اختیارات کے غلط استعمال کے حوالے سے شکایات پر انکوائری کے دوران دیر لوئر میں لیویز لائن کی تعمیر میں بے ضابطگیوں و اختیارات کا غلط استعمال اور سرکاری خزانے کو 55 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچانے کا انکشاف ہوا۔جس پر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے سابق ڈپٹی کمشنر دیرلوئر پر سرکاری خزانے کو نقصان پہنچانے اور اختیارات کے غلط استعمال کرنے پر ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کرلیا۔ دوسری کاروائی میں اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا کو ناواگے بونیر میں محکمہ جنگلات کے اراضی پر غیر قانونی قبضے کے حوالے سے شکایات پر انکوائری کے دوران ناواگے ضلع بونیر میں 3 کڑور 64 لاکھ روپے مالیت کے 47 کنال اراضی پر غیر قانونی قبضے کا انکشاف ہوا۔ جس پر کاروائی کرتے ہوئے اراضی واگزار کرکے اسسٹنٹ کمشنر، محکمہ ریونیو کے افسران اور پولیس حکام کی موجودگی میں محکمہ جنگلات کے حوالے کردی۔