مشیر صحت احتشام علی کی ہدایت پر صوبہ بھر کے نجی و سرکاری بلڈ بینکس کی رجسٹریشن کا عمل شروع، بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی کی جانب سے بلڈ بینکس کو رجسٹریشن کا نوٹس جاری، تیس اپریل تک کی ڈیڈ لائن

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے صحت احتشام علی کی ہدایت پر صوبہ بھر کے نجی و سرکاری بلڈ بینکس کی رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہی۔ اس بابت چیف ایگزیکٹیو بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی خیبرپختونخوا ڈاکٹر عابد کی جانب سے بلڈ بینکس کو رجسٹریشن کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹس کے مطابق بلڈ بینکس کو رجسٹریشن کیلئے تیس اپریل تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔ نوٹس کے مطابق رجسٹریشن فارم محکمہ صحت کے ویب سائٹ سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے۔ مشیر صحت احتشام علی کے مطابق یہ اقدام غیر محفوظ اور غیر قانونی انتقال خون کا سدباب ہوگا اور خون کے انتقال سے پھیلنے والی بیماریوں کا روک تھام ممکن ہوگا۔انہوں اس اقدام کو صوبے بلڈ سروسز کے ریگولیشن اور رجسٹریشن کو احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے میں فعال بلڈ بینکس کو قانون کے تحت چلنا ہوگا جس کے لئے یہ اقدام اہم سنگ میل ہے۔

مزید پڑھیں