صوبائی وزیر برائے محنت حاجی فضل شکورخان نے ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ میں سائیکٹرک اور پوسٹ مارٹم وارڈ کا باضابطہ افتتاح کیا

طبی سہولیات کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ صوبائی وزیر محنت

صحت کارڈ کی سہولت پی ٹی آئی کا عوام کے لئے بہت بڑا تحفہ ہے۔ فضل شکورخان

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت حاجی فضل شکورخان نے جمعرات کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال چارسدہ میں سائیکٹرک اور پوسٹ مارٹم وارڈ کا باضابطہ افتتاح کردیا جبکہ اس موقع پر صوبائی وزیر نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا تفصیلی دورہ بھی کیا اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا صوبائی وزیر نے مذکورہ ہسپتال کے مختلف وارڈز میں مریضوں سے ہسپتال عملے کی رویے کے بارے میں دریافت کیا جبکہ مریضوں کے ساتھ آئے ہوئے تیمارداروں سے ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے بھی گفتگو کی صوبائی وزیر کو دورہ کے موقع پر ہسپتال کے انتظامی امور، سائیکٹرک اور پوسٹ مارٹم وارڈز اورطبی سہولیات کی فراہمی سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی صوبائی وزیر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت جاری کی کہ ہسپتال میں علاج معالجے کیلیے آنے والے مریضوں کو حکومت کی طرف سے دی جانے والے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائی جائیں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز کا پیشہ ایک عظیم پیشہ ہے جو ہر وقت انسانیت کی خدمت کیلیے ہمیشہ انجام دے رہا ہے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت صحت کے شعبے میں بہتری لانے اور ہسپتالوں میں مریضوں کیلیے ہر قسم کی سہولیات مہیا کرنے کیلیے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے انہوں نے کہا کہ مذکورہ ہسپتال میں سائیکٹرک اور پوسٹ مارٹم وارڈز سے ہسپتال کی سہولیات میں اضافہ ہواہے انہوں نے کہا کہ میری بھرپور کوشش ہوگی کہ اس ہسپتال میں مریضوں کو وہ تمام سہولیات مہیا ہوں جو دوسرے بڑے ہسپتالوں میں دستیاب ہوتی ہیں تاکہ ضلع چارسدہ کے عوام کو علاج معالجے کیلیے دوسرے ہسپتالوں میں جانا نہ پڑے انہوں مذید کہا کہ طبی سہولیات کی فراہمی ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں کہاکہ صوبے میں پی ٹی آئی حکومت نے صحت کارڈ کی سہولت کو متعارف کیا ہے جو خیبر پختونخوا کے عوام کیلیے پی ٹی آئی حکومت کا بہت بڑا تحفہ ہے صوبائی وزیر نے ہسپتال میں نرسز کے عالمی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔

مزید پڑھیں