وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن طفیل انجم کا گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج گلبہار کا دورہ روایتی کورسز اور منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کا افتتاح

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹیکنیکل ایجوکیشن طفیل انجم نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ ٹیکنیکل ایجوکیشن میں مزید جدت کی طرف گامزن ہوسکیں، اور پورے سسٹم کو ڈیجیٹائز کریں تاکہ یہ نظام پیپرلیس ہوجائے، جس سے وقت اور توانائی کی بجت ممکن ہوسکے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج گلبہار میں روایتی کورسز اور منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ہے۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا ہے کہ اج ہم اس اہم تقریب میں شریک ہیں جس میں ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ صوبے کی ترقی کو مزید ایک قدم آگے لے کر جارہی ہے۔آج کل ڈیجیٹل دور ہے جس میں بدقسمتی سے ہم تھوڑے پیچھے ہیں لیکن اب کنونشنل سسٹم کو ڈیجیٹائز یشن کی طرف یعنی منیجمنٹ انفارمیشن سسٹم کی طرف لیکر جانا ہے خیبرپختونخوا ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ کا ایک اچھا اقدام ہے جو کہ عوام اور خصوصاً طلبہ کے لئے انتہائی مفید نظام ہے۔ انہوں نے کہا ہے ایم آئی ایس سسٹم سے طلبہ گھر بیٹھے اپنا رزلٹ، رجسٹریشن وغیرہ دیکھ سکیں گے جس سے وقت کی بچت اور پیپر لیس پالیسی پر عمل درآمد ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس سے پورے نظام میں شفافیت بھی ممکن ہوسکے گی۔ انہوں نے ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ کے ہنر مند افراد کے لئے Recognition of prior learning RPL (استاد شاگرد) پروگرام لانچ کرنے کی تائید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ہنر مند افراد کو ملک اور بیرون ملک اچھی ملازمتیں ملیں گی۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے ار پی ایل(استاد شاگرد) پروگرام فیس 5000 سے کم کر کے 2500 روپے کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اس سلسلے کو مزید آگے لے کر چلیں گے اور ہماری کوشش ہوگی کہ اس کو آگے فری چلائیں گے تاکہ غریب ہنر مند افراد اس سے مستفید ہوسکیں۔ انہوں نے یقین دلایا ہے ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ کی ہمیشہ رہنمائی کریں گے اور بورڈ کی مزید ترقی اور پائیداری کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے طلباء میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کیں۔ انہوں نے اس نظام کی فعالیت پر جی آئی ذی سمیت تمام سٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر کے پی ٹیوٹا منصور قیصر، سیکرٹری ٹریڈ ٹیسٹنگ بورڈ طاہر شاہ، پرنسپل گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ کالج گلبہار سعید خان جی آئی ذی استاذہ اور کالج طلباء بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں