مشیر صحت احتشام علی نے پراونشل ہیلتھ سروسز اکیڈمی کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے گریڈ 18 سے گریڈ انیس میں ترقی کیلئے ضروری مینجمنٹ کیڈر کے ڈاکٹرز کے لئے جاری چار ماہ کے مینڈیٹری ٹریننگ کا بھی معائنہ کیا۔ زیر تربیت ڈاکٹرز سے ملے اور تربیت کے پیش رفت کا جئازہ بھی لیا۔ ڈی جی پی ایچ ایس اے ڈاکٹر عبدالوحید نے مشیر صحت کو پی ایچ ایس اے سے متعلق بریف کیا۔ ڈی جی پی ایچ ایس اے نے انہیں جاری تربیتی پروگرام بارے بھی آگاہ کیا۔ مشیر صحت نے ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پروگرام کے تحت جاری تربیتی پروگرامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے وہاں پر جاری تعمراتی کام کا بھی جائزہ لیا۔ مشیر صحت نے صوبے کے طبی عملے کی استعداد کار بڑھانے کیلئے پی ایچ ایس اے کے کردار کو لازمی قرار دیتے ہوئے اسے دور جدید سے ہم آہنگ کرنے اور اس اکیڈمی کو معاشی و انتظامی طور پر مظبوط بنانے کا بھی عندیہ دیا۔ انہوں نے انتظامی مسائل کے فوری حل کیلئے ڈی جی پی ایچ ایس اے کو ٹاسک دیا کہ وہ تمام معاملات کے بروقت حل کیلئے کاغذی کاروائی مکمل کرے تاکہ طلبا سے جُڑے مسائل فوری حل ہوسکے۔ انہوں نے فارغ طلبا کے ایک سالا پیڈ انٹرن شپ، ایوننگ شفٹ بی ایس پروگرام کے آغاز، سٹاف کی کمی کو پورا کرنے، پی ایچ ایس اے کی قبضہ شدہ عمارات کی واہ گزاری سمیت دیگر اہم مسائل کے فوری حل کیلئے متعلقہ حکام کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔ مشیر صحت نے باجوڑ میں نئے تعمیر شدہ نرسنگ کالج کی جلد سے جلد فعالی کے بھی احکامات جاری کیں۔ انہوں نے طبی عملے کی تربیت کو ڈیجٹئاز کرنے اور نرسنگ کالجوں میں میرٹ کے تحت داخلوں کے یقینی بنانے کی بھی احکامات جاری کی کئے.۔