وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان کی زیر صدارت 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن صوابی و نوشہرہ سے متعلق اجلاس

خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان کی زیر صدارت 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن صوابی و نوشہرہ سے متعلق اجلاس سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا. ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز صوابی و نوشہرہ کے علاوہ پی ڈی پیسکو اور ایکسن پیسکو کے بشمول دیگر متعلقہ افسران بھی اجلاس شریک تھے. اجلاس میں 220 کے وی ٹرانسمیشن لائن کی موجودہ صورتحال و درکار اقدامات سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ صوابی گدون، چھوٹا لاہور، پنج پیر، امبار، باجہ بام خیل، دھوبیا اور مصری بانڈہ کے دیہاتوں میں بجلی مسائل اور حل کے بارے میں غور و خوض کیا گیا. بریفنگ میں بتایا گیا کہ متعلقہ جاری منصوبوں پر تقریباً 80 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے. صوبائی وزیر آبپاشی عاقب اللہ خان نے ٹیکنیکل کمیٹی اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے مابین بھرپور ہم آہنگی یقینی بنانے پر زور دیا. انہوں نے خراب ٹرانسفارمرز کی بروقت مرمت کیلئے بھی ہدایات جاری کیں. عاقب اللہ خان نے اے ڈی سی صوابی و نوشہرہ کوہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وہ بجلی مسائل سے متعلق خصوصی کمیٹی تشکیل کرکے رمضان اور گرمیوں سے پہلے پہلے درپیش مسائل کی نشاندہی جبکہ حل کیلئے موثر اقدامات اٹھائیں اور اس ضمن میں ہفتہ وار اجلاس بھی یقینی بنائیں. انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہیں جس میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

مزید پڑھیں