وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز احمد نے جمعرات کے روز لاہور اڈہ پشاور کا اچانک دورہ کیا۔معاون خصوصی نے لاہور اڈہ کی انتظامیہ سے کاہ کہ عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا صوبائی حکومت کی ترجیحات میں اس لئے اس میں کسی بھی قسم کی غفلت نا قابل برداشت ہو گی۔انہوں نے نیلامی سے حاصل شدہ تمام فنڈز اڈے کی مرمت و بحالی پر لگانے کی ہدایت کی،انہوں نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ اڈے کی مرمت، بحالی، ائیر کنڈیشنڈ سسٹم بحالی، سیلنگ و دیگر سہولیات کو دو ماہ کے اندر مکمل کیا جائے تاکہ مسافر دستیاب سہولیات ہر ممکن استفادہ حاصل کر سکیں۔انہوں نے ڈائریکٹوریٹ کے این جی اوز کے ساتھ ایم او یو کے تحت لگائے گئے صاف پینے کے پانی فلٹر پلانٹ کو فوری طور پر بحال کرنے،اڈہ میں داخلے کے پرانے گیٹ کو دس دن کے اندر اندر بحال کرنے،پورے اڈے کی صفائی ستھرائی کو فوری طور پر کرنے اور اسے برقرار رکھنے کی ہدایت کی۔معاون خصوصی نے کہا کہ عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے۔حاجی رنگیز احمد نے ٹرانسپورٹ کے مسائل کے حل اور کرایہ ناموں پر اگلے ہفتے فوری طور پر اجلاس بلانے کی ہدایت۔انہوں نے کہا کہ لاہور اڈہ میں رکشوں اور پرائیوٹ ٹیکسیوں سے کوئی فیس نہیں لی جائے گی۔اس موقع پر معاون خصوصی نے ٹرانسپورٹرز کے نمائندہ وفد کی تمام شکایات غور سے سنیں اور موقع پر ان کے حل کے لئے اقدامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی ڈیمانڈ پر اگلے دو ہفتوں میں نئے کرایہ نامے کاا علامیہ جاری کیا جائے گا۔انہوں نے اڈے کی بہترین مینجمنٹ کے لئے فوری کمیٹیاں بنا نے جن میں ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن سے نمائندے لینے کی ہدایت کی۔ معاون خصوصی نے کہا کہ نئے مسودے کے تحت اڈہ کنٹریکٹر کے پاس وہی اختیار ہوگا جو ٹرانسپورٹ محکمہ اسکو تفویض کرے گا اور ٹھیکیدار عوام کو سہولیات دینے کے لئے ایڈمنسٹریٹر کے احکامات کا پابند ہوگا، کسی کو عوام کے ساتھ زیادتی کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔معاون خصوصی ٹرنسپورٹ نے ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن کی شکایت پر پہلے کنٹریکٹر اور محکمہ ٹرانسپورٹ کے کچھ افسران کی ملی بھگت سے تقریباً 04 کروڑ روپے کی غبن پر فوری انکوائری بنانے کی ہدایت جس پر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن کے وفد نے بتایا کہ چار کروڑ روپے کی خرد برد پرانے مسودے کا شاخسانہ ہے۔حاجی رنگیز خان نے کہا کہ جو کوئی بھی اس میں ملوث پایا گیا اس کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔معاون خصوصی نے لاہور اڈے کی بحالی، صفائی ستھرائی دیگر سول ورک کو دو ماہ کے اندر مکمل کرنے اور معاون خصوصی کو رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت۔