مردان ویلج کونسلز سوکئی اور بھاگو بانڈہ کے لئے علیحدہ فیڈر کی تنصیب پراہل علاقہ میں خوشی کی لہر، صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو کا تہہ دل سے شکریہ

وزیر خوراک خیبر پختونخوا ظاہر شاہ طورونے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوامی مسائل کے حل اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ضلع مردان کے مختلف علاقوں کی ترقی اور خوشحالی ترجیحات میں شامل ہے اور بہت جلد مزید منصوبے جلد شروع کیے جائیں گے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے ویلج کونسل بھاگو بانڈہ اور سوکء ویلج کیلئے علیحدہ فیڈر کی تنصیب کے بعد علاقے کے دورے کے موقع پر کیا، جہاں انہوں نے علاقے کے عمائدین سے ملاقات کی اور عوامی مسائل اور ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ویلج کونسل بھاگو بانڈہ کے چیئرمین حاجی نور گل مہمند اور چیئرمین لعل بادشاہ اور دیگر معززین نے صوبائی وزیر کا پرتپاک استقبال کیا اور علاقے میں بجلی کی فراہمی کے اس اہم منصوبے پر اظہارِ تشکر کیا۔ عمائدین نے کہا کہ پہلے یہ علاقے رشکئی فیڈر سے بجلی حاصل کر رہے تھے، جس کے باعث شدید لوڈشیڈنگ کا سامنا تھا، تاہم علیحدہ فیڈر کی تنصیب سے اس مسئلے میں نمایاں کمی آئے گی۔علاقہ مکینوں نے صوبائی وزیر خوراک کے اس اقدام کو علاقے کی ترقی میں سنگِ میل قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ حکومت اسی طرح عوامی فلاح و بہبود کے مزید منصوبے بھی مکمل کرے گی-

مزید پڑھیں