خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے وزیراعلیٰ

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم مینا خان آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ہدایات کی روشنی میں ضلع کوہاٹ کا تفصیلی دورہ کیا اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کوہاٹ میں ضلع بھر کے تمام سرکاری میل وفیمل کالجز کو درپیش مسائل ومشکلات اوردرکار ضروریات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی صوبائی وزیر کے ہمراہ رکن قومی اسمبلی شاہد خان خٹک،چیئرمین ڈیڈیک ایم پی اے شفیع جان،ایم پی اے داؤد آفریدی، ڈائریکٹراعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا فریداللہ شاہ، محکمہ تعلیم کے دیگر متعلقہ افسران اورضلع کوہاٹ سے تعلق رکھنے والے میل وفیمل کالجز کے پرنسپلز بھی بریفنگ میں موجود تھے گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج کے پرنسپل پروفیسر محمدصادق ساغری نے بریفنگ دیتے ہوئے ضلع بھر کے کالجز کا اجتماعی جائزہ پیش کیا جس میں انہوں نے کالجز میں درپیش مسائل وضروریات کی نشاندہی کی جبکہ اس موقع پر صوبائی وزیر کو انفرادی طورپر تمام میل وفیمل کالجز کے پرنسپلز نے بھی اپنے متعلقہ کالجزکے مسائل وضروریات کے بارے میں بتایا تمام کالجز کے بارے میں بریفنگ لینے کے بعد سے صوبائی وزیر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپورکی ہدایات کی روشنی میں ان کا ضلع کوہاٹ کادورہ کیا جس کا بنیادی مقصد ضلع کے کالجز کو درپیش مسائل سے آگاہی اور ان مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھانا ہے۔ انہوں واضح کیا کہ سب سے اہم اورضروری مسئلہ تدریسی عملہ کی کمی کا ہے جس کو حل کرنے کیلئے عارضی طورپر ہنگامی اقدامات اٹھا نے کی ضرورت ہے تاکہ طلباء وطالبات کی تعلیمی سرگرمیوں میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو صوبائی وزیر نے کہاکہ مسلسل تیسری بار خیبر پختونخوا کے عوام پاکستان تحریک انصاف پر بھرپور اعتماد کااظہار کرتے رہے ہیں۔لہٰذا موجودہ صوبائی حکومت بھی مالی مشکلات کے باوجود حتی المقدور اقدامات اٹھا رہی ہے اورعوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ اس نے پی ٹی آئی پر اعتماد کیا ہے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ عوام کے اعتماد پر پورا اتریں اور عوام کی تواقعات سے بھی زیادہ ڈیلیور کریں ہمیں اکیڈیمک کے اندر ایکسیلنس لانا ہے اور اس عظیم مقصد کیلیے ہر ایک نے کمیٹیڈ ہونا ہے انہوں نے کہا کہ بہت جلد کالجز کے اندر اور اساتذہ کے مابین کارکردگی کے بنیاد پر مقابلے کرائیں گے جو اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کریگا اس کی حوصلہ افزائی کی جائیگی اور نہیں کریگا تو پھر اصلاح یا سزا کا عمل ہوگا جو ہماری حکومت کا نعرہ بھی ہے انہوں نے ہدایت کی کہ اگلی بار جب کالج آؤ ں تو واضح تبدیلی دیکھنے کو ملنی چاہئئے صرف زبانی جمع خرچ نہیں چلے گا عملی کام نظر آنا چاہیے انہوں نے کالجز کے پرنسپل کو یقین دہانی کرائی کہ کالجز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں گے اس موقع پر گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنسز کوہاٹ کے پرنسپل پروفیسر علاؤالدین نے بھی کالج ہذا کے بارے میں بریفنگ دی۔

مزید پڑھیں