وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے خصوصی معاون برائے سائنس و انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر شفقت ایاز نے پشاور میں عوامی ملاقاتوں کے دوران لوگوں سے مسائل سنے اور فوری حل کے لیے ہدایات جاری کیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عوامی مسائل کا بروقت حل حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹر شفقت ایاز نے محکمہ سائنس ٹیکنالوجی کے عہدیداران کے ساتھ اجلاس میں جدید ٹیکنالوجی، ڈیجیٹل اسکلز، اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پر بریفنگ لی۔ معروف آئی ٹی ماہرین کی ٹیم نے ڈاکٹر شفقت ایاز سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جہاں سوات میں جدید“آئی ٹی ویلی”کے قیام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں وہ ماہرین کے ہمراہ خیبر پختونخوا بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے دفتر پہنچے، جہاں وائس چیئرمین سے ملاقات میں“ایکسن ویلی”میں سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پر گفتگو ہوئی۔ڈاکٹر شفقت ایاز نے کہا کہ چیئرمین عمران خان اور وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے وژن کے مطابق خیبرپختونخوا کو ایک جدید، ڈیجیٹل ماڈل صوبہ بنایا جا رہا ہے تاکہ نوجوان بااختیار ہوں اور ترقی کی راہ پر گامزن ہوں۔