وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر سے

وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر سے وفاقی ادارے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل نعمان بشیر اور ڈپٹی ڈائریکٹر ذاہد محمد پر مشتمل دو رکنی وفد نے انکے دفتر میں ملاقات کی اور انکے ساتھ تجارت و برآمدات کے فروغ بارے اتھارٹی کی کوششوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دروان آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے چیرمین منہاج الدین، سرتاج خان و دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر معاون خصوصی نے اتھارٹی کے حکام سے مقامی تجارتی شعبوں کو برآمدی مقاصد کے فروغ دینے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔انھوں نے کہا کہ صوبے میں مختلف نوعیت کے چھوٹے کاروباری کلسٹرز کو ٹریڈ اور برآمدی مقاصد کیلئے فروغ دینے کی ضرورت ہے جس میں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اہم کردار ادا کرسکتی ہے۔اسی طرح صوبے کے تجارتی شعبوں کیلئے بیرونی مارکیٹ میں رابطے (لنکجز)ہموار کرنے میں بھی ہم اتھارٹی کے کردار کا خیر مقدم کریں گے۔اس موقع پر اتھارٹی کے حکام نے چترال میں آئندہ ہونے والی مختلف تجارتی شعبوں کے حوالے سے مجوزہ نمائش سے معاون خصوصی کو آگاہ کیا۔نمائش میں انوسٹمنٹ کانفرنس کا اہتمام بھی کیا جائے گا جس میں ملک کے بڑے شہروں سے سرمایہ کار شرکت کریں گے۔اس طرح نمائش میں سرمایہ کاری و تجارتی شعبوں کے حوالے سے سٹالز بھی رکھیں جائیں گے۔ معاون خصوصی نے مذکورہ ایونٹ میں محکمہ صنعت کے ذیلی اداروں،خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی،خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ ودیگر سٹیک ہولڈرز ی شرکت کے حوالے سے بھی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ اس سلسلے میں وہ ہر ممکن تعاون فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں