اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یو این ڈی پی) پاکستان کے ریزیڈنٹ ریپریزینٹیٹیو سیموئل رزق نے پشاور میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران صوبے میں یو این ڈی پی کے تعاؤن سے جاری اہم ترقیاتی منصوبوں اور آئندہ کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا شہاب علی شاہ نے یو این ڈی پی کے ساتھ قریبی تعاون کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی پائیدار ترقی، گورننس اور استحکام کے لیے مشترکہ کاوشوں کو مزید فروغ دیا جائے گا۔