سیکرٹری ہاؤسنگ خیبر پختونخوامحمود اسلم وزیر نے منگل کے روز نیو پشاور ویلی ہاؤسنگ

سیکرٹری ہاؤسنگ خیبر پختونخوامحمود اسلم وزیر نے منگل کے روز نیو پشاور ویلی ہاؤسنگ سکیم کی سائٹ کا دورہ کیا تا کہ اس منصوبے کے ترقیاتی کام پر اب تک کی پیشرفت کا جائزہ لیا جا سکے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ہاؤسنگ اتھارٹی عمران وزیر اور محکمہ کے دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ دورے پر مقامی عمائدین اور لوگوں کی کثیر تعداد نے سیکرٹری ہاؤسنگ اور ان کی پوری ٹیم کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور اپنے درپیش مسائل بیان کیے۔ سیکر ٹری ہاؤسنگ نے علاقے کے لوگوں کے مسائل غور سے سنے اور فوری طور پر ان کے حل کے لیے متعلقین کو احکامات جاری کیے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد پشاور ویلی کے سکیم پر سائٹ آفس قائم کیا جا رہا ہے۔ جہاں پر ان کے مسائل اور شکایات سنی جائیں گی اور حل طلب مسائل و شکایات کا موقع پر ازالہ کیا جائے گا۔ اس موقع پرعلاقے کے عمائدین نے سیکرٹری ہاؤسنگ کے اور ان کی ٹیم کی جانب سے مسائل سننے اور حل کرنے کے لئے اقدامات اٹھانے پر شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں