خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ پختون یار خان نے بنوں پریس کلب کے نومنتخب صدر پیر نیاز علی شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ بنوں پریس کلب کے نومنتخب صدر کی حیثیت سے انتخاب صحافی برادری کا ان پر بھرپور اعتماد کا اظہار ہے صوبائی وزیر نے اظہارِ رائے کی آزادی کیلئے صحافی برادری کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اظہارِ رائے کی آزادی ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور صحافی برادری نے اس ضمن میں بے شمار قُربانیاں دی ہیں انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بنوں پریس کلب کے نو منتخب صدر اپنی تمام ترصلاحیتوں کو صحافی برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے،ملک میں اظہارِ رائے کی آزادی کیلئے صرف کریں گے اور صحافی برادری کی امیدوں پر پورا اتریں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ پارلیمان آزادی اظہار رائے پر یقین رکھتا ہے اور صحافی برادری کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے انہوں نے بنوں پریس کلب کے نو منتخب صدر کی کامیابی کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔