خیبر پختونخوا کے وزیر برائے سماجی بہبود، خصوصی تعلیم، اور وومن امپاورمنٹ سید قاسم علی شاہ

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے سماجی بہبود، خصوصی تعلیم، اور وومن امپاورمنٹ سید قاسم علی شاہ نے شعبہ جرنلزم کی طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ قلم کیمرے اور موبائل کے ذریعے سے معاشرے میں ماحولیاتی شعور بیدار کرنے کی اشد ضرورت ہے کیونکہ موسمیاتی تبدیلیوں سے پشاور جیسے بڑے شہر شدید متاثر ہورہے ہیں اور عام افراد میں ان تبدیلیوں کی آگاہی بے حد اہم ہوچکی ہے۔یہ بات انہوں نے جامعہ پشاور کے شعبہ جرنلزم اور وومن میڈیا سینٹر کراچی کے زیر اہتمام پانچ روزہ قومی ورکشاپ کے اختتامی روز کے آخری سیشن میں موسمیاتی تبدیلیوں کے ماحول پر اثرات پر اپنے خطاب میں کہی۔
سید قاسم علی شاہ نے اس موقع پر وومن میڈیا سنٹر کراچی کی جانب سے جامعہ پشاور سمیت اقراء اور سیکاس کی جرنلزم طالبات کیلئے موسمیاتی تبدیلیوں کے موضوع پر ورکشاپ کے انعقاد کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ طالبات پانچ روزہ تربیتی ورکشاپ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے گرین بلڈنگ کنسیپٹ، ایئر کوالٹی انڈکس اور سماجی برتاؤ و بدلاؤ کمیونیکیشن اور اوزون سطح کے موضوعات پر اپنی تحقیق و صحافتی ذمہ داریاں پوری کریں گی۔
اس موقع پرصوبائی وزیر نے طلباء و طالبات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اردگرد ماحول میں اپنے رول ماڈلنگ کے ذریعے شجرکاری، اور گل کاری اور آکسیجن آور پھولوں کی مدد سے مثبت ماحولیاتی منظر پیش کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

مزید پڑھیں