وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی کی ہدایت پر خیبر پختونخوا فیکلٹی آف پیرامیڈیکل

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی کی ہدایت پر خیبر پختونخوا فیکلٹی آف پیرامیڈیکل اینڈ الائیڈ ہیلتھ سائنس کے زیر انتظام ہونے والے امتحان کے عمل کو شفاف انداز میں مکمل کرنے کے لیے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں فیکلٹی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق امتحانی مواد بشمول سوالیہ پرچے اور جوابی کا پیاں وغیرہ سیل شدہ حفاظتی تہوں میں پیک کیاجارہا ہے۔سی ای او کی براہ راست نگرانی میں یہ عمل مکمل کیا جا رہا ہے تمام امتحانی مواد متعلقہ اضلاع میں بینک کے ذریعے محفوظ طریقے سے پہنچایا جائے گا اور اس میں فیکلٹی کے عمل یا کسی بھی بیرونی فرد کی مداخلت مکمل طور پر ختم کر دیاگیاہے اور پہلی دفعہ ان امتحانات کے لیے بہتر قواعد و ضوابط کو لاگو کرتے ہوئے متعلقہ عملہ کی جانچ پڑتال اور انٹرویوز کے بعد اس کوتعینات کیا گیا ہے اور ڈیجیٹل آلات بھی نصب کیے ہیں تاکہ امتحانی عمل حقیقی معنوں میں شفاف طریقے سے مکمل ہو۔

مزید پڑھیں