ضلع خیبر میں ہنڈریڈ لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کر دیا گیا جسکا انعقاد محکمہ کھیل خیبر پختونخوا

ضلع خیبر میں ہنڈریڈ لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز کر دیا گیا جسکا انعقاد محکمہ کھیل خیبر پختونخوا اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے کیا گیا ہے۔جمعرات کے روزضم ضلع کے اس اہم سپورٹس ایونٹ کا باضابط افتتاح وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے کھیل و آمور نوجوانان سید فخر جہان نے ایم پی اے و ڈیڈک چیئرمین ضلع خیبر عبدالغنی آفریدی کے ہمراہ کیا۔منصف علی خان کرکٹ گراؤنڈ برقمبر خیل پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں صوبائی مشیر برائے کھیل و آمور نوجوانان سید فخر جہان، ایم پی اے و ڈیڈک کمیٹی خیبر کے چیئرمین عبدالغنی آفریدی، اسسٹنٹ کمشنر باڑہ شہاب الدین، ڈائریکٹر سپورٹس قبائلی اضلاع رضی اللہ خان بیٹنی، سپورٹس افسر ضلع خیبر راہد گل ملاگوری، لیگ کے برینڈ ایمبیسڈر کبیر آفریدی، تحصیلدار باڑہ داؤد آفریدی، چیئرمین عبد المتین آفریدی، کمر خیل قومی کونسل کے چیئرمین محب اللہ آفریدی سمیت مقامی عمائدین، مشران، کھلاڑیوں اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے موقع پر صوبائی مشیر برائے کھیل و آمور نوجوانان سید فخر جہان نے کہا کہ علاقے میں ٹیلینٹ بہت ہے لیکن یہاں پر سپورٹس سہولیات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو احکامات جاری کیئے ہیں کہ وہ خیبر اور بلخصوص باڑہ میں جہاں پر بھی گراؤنڈ کی ضرورت ہو وہاں تعمیر کریں۔انہوں نے کہا کہ ہر ضلعے کی سطح پر ہر کھیل کے کھلاڑیوں کو سپورٹ کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ پارٹی چیرمین عمران خود ایک کھلاڑی ہے اور انکا ویژن ہے کہ معاشرے میں کھیلوں کو فروغ دیا جاسکے۔انھوں نے کہا کہ صوبے میں کھیلوں کے سہولیات کو ہر ضلع میں فراہمی کیلئے کوششیں کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر ہنڈریڈ لیگ کی ونر ٹیم کو 2 لاکھ اور رنر آپ ٹیم کو ایک لاکھ روپے جبکہ مین آف دی سیریز اور مین آف دی میچ کو پچاس پچاس ہزار روپے محکمہ کھیل خیبر پختونخوا کی جانب سے دیئے جائیں گے۔تقریب کے آخر میں خیبر ہنڈریڈ لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کا کیک بھی کاٹا گیا۔

مزید پڑھیں