خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک چائنہ نے پاکستان کے ساتھ ہر

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے کہا ہے کہ ہمسایہ ملک چائنہ نے پاکستان کے ساتھ ہر شعبہ میں تعاون کیا ہے چین کی طرف سے خیبر پختونخوا کے طلبہ کے لئے سکالرشپس کے مواقع فراہم کرنے پر چین کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت مختلف مد میں ٹیلینٹڈ اور ضرورت مند طلبہ کے لئے بین الاقوامی، قومی اور مقامی سطح پر سکالرشپس کے مواقع مہیا کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی خیبر پختونخوا کے ساتھ جتنے بھی نجی کالجز آتے ہے وہ کالجز 10 فیصد سکالرشپس دینے کے پابند ہونگے سکالرشپ ٹیسٹ ہائیر ایجوکیشن ریگولیٹری اتھارٹی کے اندر منعقد کیا جائیگا صوبائی وزیر نے ان خیالات کا اظہار جمعرات کے روز پشاور میں منعقد ہونے والے ایک روزہ چائنہ ایجوکیشنل سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا سیمینار کا انعقادیونیورسل سٹڈی آرگنائزیشن نے کیا تھا سیمینار میں یو ایس او کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مشرف شاہ بخاری، ویزیٹنگ پروفیسر Fue سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ صوبے میں موجودہ پی ٹی آئی حکومت وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں اعلیٰ معیاری تعلیم کی فروغ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے انہوں نے کہا کہ نئی تعلیمی پالسی سے طلبہ کو زیادہ فائدہ ہوگا ہماری نئی پالیسی سٹوڈنٹس سینٹرک ہوگی تاکہ آج کا نوجوان معاشرے میں مثبت اور حقیقی آزادی کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کرے اور پاکستان کو ان بلندیوں تک لے جائے جن کی جدوجہد قائد اعظم محمد علی جناح اور ڈاکٹر علامہ محمد اقبال نے شروع کی تھی اور اس جدوجہد کی تکمیل کیلیے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کوششیں جاری رہیں گی اور پاکستان کو عظیم مملکت بنائینگے انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں عوامی حکومت ہے بانی پی ٹی آئی کے ویژن کے مطابق نوجوانوں پر سرمایہ کاری کرنی ہے کیونکہ مستقبل میں یہی نوجوان نسل ملک کی باگ ڈورسنھبالیگی اور ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کریگا صوبائی وزیر نے کامیاب سیمینار کے انعقاد پر آگنائزرز میں تعریفی اسناد اور شیلڈ تقسیم بھی تقسیم کیں چبکہ یوایس او کی طرف صوبائی وزیر کو یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔

مزید پڑھیں