خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی حکومت نے چترال

خیبر پختونخوا کے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی حکومت نے چترال سمیت صوبہ بھر میں منتخب گندم خریداری مراکز میں مقامی کاشتکاروں اور دیگر صوبوں کے کسانوں سے براہ راست گندم خریداری کی اور خرد برد کی تدارک اور شفافیت یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات بروقت اٹھائے تھے۔ ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے ذخیرہ خوراک مرکز گرم چشمہ چترال کے دورے کے موقع پر کیا انہوں نے مرکز کا تفصیلی معائنہ کیا اور گندم کی معیار اور سٹاک چیک کیا۔ اس موقع پر انہیں مرکز کے بارے میں ضلعی خوراک افسران نے بریفنگ بھی دی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ معیاری گندم خریداری اور شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے خریداری مہم کے دوران صوبائی حکومت نے ضلعی کمیٹیاں تشکیل دی تھیں اور پہلے آئیں اور پہلے پائیں کے اصول پر کاشتکاروں سے گندم خریداری کی گئی گندم خریداری مراکز میں سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے تھے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ محکمہ خوراک خیبرپختونخوا نے گزشتہ گندم خریداری مہم میں انتہائی اعلیٰ قسم کی گندم خریدی ہے صوبائی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ محکمہ خوراک کے امور کی ڈیجیٹائزیشن کے منصوبے پرکام جاری ہے جسے عنقریب مکمل کیا جائے گا

مزید پڑھیں