خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکورخان نے کہا ہے کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ خیبر پختونخوا کے کنٹریکٹ ملازمین کے ساتھ کئے گئے وعدے کو عملی جامہ پہنایا ہے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کیا گیا ہے ان کے درینہ مسئلہ کو ہمیشہ کیلیے حل کردیا گیا انہوں نے کہا کہ بورڈ کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقلی میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور کا بہت اہم کردار ہے انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو بی کے مستقل ہونے والے ملازمین پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مستقل ہونے والے ملازمین اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھائیں اور محکمہ کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے لئے خوب محنت اور دل لگا کر کام کریں وہ مستقل ہونے والے ملازمین کے اعزاز میں ورکنگ فولکس گرائمر سکول پشاور میں منعقد ہونے والٰ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے اس موقع پر سیکرٹری لیبر ڈیپارٹمنٹ میاں عادل اقبال، سیکرٹری ڈبلیو ڈبلیو بی محمد طفیل، دیگر افسران سمیت مستقل ہونے والے ملازمین بھی کثیر تعداد میں موجود تھے صوبائی وزیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ محکمہ محنت میں انقلابی اصلاحات لانے اور محنت کش مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لئے موجودہ صوبائی حکومت سنجیدہ ہے اور اس ضمن تمام ممکن اقدامات اٹھارہی ہے انہوں نے کہا کہ لیبر کالونیوں میں واقع دکانوں کو حالیہ دنوں نیلامی کرکے مارکیٹ ریٹ پر کرایہ پر دینے سے محکمہ کے ریونیو میں خاطرخواہ اضافہ ہوا اور ان دکانوں سے آنے والی آمدن ریونیو کو مزدوروں اور انکے بچوں کی فلاح و بہبود اور بہتر مستقبل پر لگایاجائیگا۔ انہوں نے مستقل ہونے والے ملازمین سے کہا کہ محکمہ میں بہتر خدمات سرانجام دینے اور محکمہ کو آگے لے جانے کیلیے بھرپور محنت کرنی ہوگی انہوں نے یقین دلایاکہ محکمہ کے ملازمین کے جو بھی مسائل ہونگے انکو حل کرینگے تقریب کے آخر میں صوبائی وزیر نے مستقل ہونے والے ملازمین کو مستقلی کے لیٹرز بھی دئے۔