خیبرپختونخوا کے وزیرِ آبپاشی عاقب اللہ خان کا ضلع صوابی میں طغیانی سے متاٹرہ علاقوں کا دورہ و نقصانات کا جائزہ

سیلابی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بروقت اقدامات یقینی بنائے جائیں، عاقب اللہ خان
خیبرپختونخوا کے وزیرِ آبپاشی عاقب اللہ خان نے گزشتہ رات مون سون بارشوں و سیلابی صورتحال سے متاثرہ ضلع صوابی کے مختلف علاقوں، مانیری بالا، مانیری پایاں اور گوہاٹی کا دورہ کیا اور ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا،ایکسین اریگیشن صوابی، ریسکیو ٹیم اور دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نے متاثرہ لوگوں سے حال احوال معلوم کئے اور موقع پر حکام کو ہدایت جاری کیں کہ ریلیف سرگرمیاں جلد از جلد مکمل کی جائیں اور ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگاکر بحالی کیلئے بھی اقدامات عمل میں لائے جائیں۔صوبائی وزیر نے ریسکیو 1122 کے اور محکمہ آبپاشی کے بہادر جوانوں کا شکریہ ادا کیا کہ وہ پوری ایمانداری سے بحالی کے کاموں میں مصروف ہیں، انہوں نے کہا کہ تمام محکمے اور لوگ عوام کی خدمات کے لیے ہیں۔عاقب اللہ خان نے مقامی لوگوں سے بھی بھر پور تعاون یقینی بنانے پر زور دیا۔

مزید پڑھیں