خیبر پختونخوا کے وزیر برائے اعلیٰ تعلیم میناخان آفریدی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کا نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیرنصابی سرگرمیوں اور مختلف کھیلوں میں حصہ لینا صحت اور اعصابی مضبوطی کیلیے ضروری ہے کھیلوں میں حصہ لینے سے انسان نہ صرف جسمانی طور پرصحت مند رہتا ہے بلکہ انسان میں ہر قسم کے حالات کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت بھی پیدا کرتا ہے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے ضلع دیر بالا کے دورہ کے موقع پر مقامی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے تقریب تقسیم انعامات میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر کے ہمراہ اراکین صوبائی اسمبلی گل ابراہیم، محمد انورخان، یامین خان اور دیگر بھی موجود تھے صوبائی وزیر نے جیتنے والے ٹیم کے کپتان کو ونر اور دوسرے نمبر پر آنے والے ٹیم کو رنراپ ٹرافیاں دی جبکہ ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو بھی شیلڈز دئیے میناخان آفریدی کا کہنا تھا کہ موجودہ صوبائی حکومت صوبے میں کھیلوں کی فروغ کیلیے سنجیدہ ہے صوبے میں کافی ٹیلنٹ موجود ہے خیبر پختونخوا نے اچھے کھلاڑی اور قومی ہیروز پیدا کئے ہیں جنہوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر صوبے اور پاکستان کا نام روشن کیا ہے انہوں نے جیتنے والوں کھلاڑیوں کو مبارکباد دی اور یقین دلایا کہ وہ صوبائی وزیر کھیل سے علاقہ میں گراؤنڈ بنانے اور کھلاڑیوں کو سہولیات مہیا کرنے کے حوالے سے بات کرینگے۔