وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر کیساتھ سرمایہ کار گروپ

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت وحرفت اور فنی تعلیم عبدالکریم تورڈھیر کیساتھ سرمایہ کار گروپXiamen SinoPak International Investment and Consulting Company کے ایک نمائندہ وفد نے خیبر پختونخوا بورڈ آف انوسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ آفس پشاور میں ملاقات کی اور انکے ساتھ صوبے میں صنعتوں کی سولرائزیشن کے حوالے سے سرمایہ کاری کے امکانات اور اس سلسلے میں اپنی گروپ کی جانب سے ممکنہ سرمایہ کاری کی خواہش کا اظہار کیا۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر خیبر پختونخوا اکنامک زونز ڈویلپمنٹ اینڈ منیجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر جاوید اقبال خٹک،منیجنگ ڈایریکٹر سمال انڈسٹریز ڈویلپمنٹ بورڈ حبیب اللہ عارف، بورڈ آف انوسٹمنٹ کے حکام اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر سرمایہ کار گروپ کے نمائندوں نے خیبر پختونخوا کے صنعتی شعبے میں شمسی توانائی کے سلسلے میں سرمایہ کاری کے علاؤہ کئی دیگر شعبوں میں اپنی دلچسپی سے معاون خصوصی کو آگاہ کیا۔انھوں نے سولر پاور سلوشن کے سلسلے میں صنعتوں اور کمرشل مقاصد کے تحت سستی نرخ پر توانائی کے اپنی سرمایہ کاری ماڈل سے فورم کو آگاہ کیا جبکہ الیکٹرک بائکس کی اسمبلی فیکٹری کے قیام اور الیکٹریکل سکوٹرز اور ٹرائسائکل جو کم فاصلے کے عوامی آمدورفت کیلئے ایک بہتر سہولت ہوسکتی ہے میں سرمایہ کاری کی اپنی تجویز پیش کی۔اسی طرح 200 cc کے موٹر اینجن کی تیاری اور الیکٹرک منی وین کے شعبوں میں بھی گروپ کی خدمات کے حوالے سے فورم کو آگاہ کیا گیاجو درمیانی فاصلے کیلئے پبلک ٹرانسپورٹ کے لئے انتہائی سستی اور مفید گاڑیاں تصور ہوں گی۔اس موقع پر معاون خصوصی نے سرمایہ کارگروپ کی خواہش کا خیر مقدم کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت بیرونی سرمایہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور یہاں پرملکی اور بیرونی کاروباری حلقوں اور سرمایہ کاروں کو ہر طرح سے تعاون فراہم کیا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ حکومت کا عزم بھی یہی ہے کہ یہاں پر سرمایہ کاری کو فروغ دیا جاسکے اور کاروبار کیلئے موزوں ماحول میسر ہو۔ یہی وجہ ہے کہ ہم صوبے میں سرمایہ کاری کیلئے ہر پہلو سے آسانیاں فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جن میں صنعتوں کو سستی توانائی کی فراہمی کیلئے اقدامات اٹھانے پر زیاد توجہ دئے ہوئے ہیں۔دریں اثناں معاون خصوصی نے ایکسپورٹ پروسیسنگ زون رسالپور کا دورہ کرکے صنعتکاروں کو درپیش توانائی کے مسائل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی جس میں صوبائی بورڈ آف انوسٹمنٹ کیوائس چیرمین سید محمود، ڈائریکٹر بزنس فیسلٹیشن اقبال سرور، کے پی ایزڈمک کے زون منیجر نوشہرہ شیراز بابر،پیسکو حکام اور دیگر آفسران نے شرکت کی۔معاون خصوصی کو صنعتکاروں نے زون کے اندر مختلف صنعتوں کو درپیش بجلی سے متعلق متعدد مسائل سے آگاہ کیا اور اس سلسلے میں معاون خصوصی سے ممکنہ تعاون کی استدعا کی۔اجلاس میں پیسکو کی جانب سے معاون خصوصی کو یقین دلایا گیا کہ زون کیلئے نیا فیڈر لائن جلد فعال کیا جائے گا کیونکہ اسکا تعمیراتی کام مکمل کیا گیا ہے۔معاون خصوصی نے زون کے صنعتکاروں کو اپنی جانب سے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع پر انھوں نے عزیز آئل انڈسٹری کا دورہ بھی کیا اور وہاں پر تیل و گھی کی تیاری کے عمل کا مشاہدہ بھی کیا۔

مزید پڑھیں