روڈ ٹرانسپورٹ بورڈ کے 44 کروڑ روپے بنک آف خیبر میں انویسٹمنٹ کی عرض سے جمع کر دئے گئے، رنگیز احمد معاون خصوصی ٹرانسپورٹ

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے ٹرانسپورٹ حاجی رنگیز احمد نے کہا ہے کہ ہماری کوشش ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کے محاصل میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکے انہوں نے کہا ہے کہ بنک آف خیبر میں محکمہ ٹرانسپورٹ روڈ ٹرانسپورٹ بورڈ کے 44 کروڑ روپے جو کہ سر پلس سرمایہ تھا بنک آف خیبر میں 11.30 فیصد منافع پر انویسٹ کردئیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز بنک آف خیبر کے بزنس ہیڈ سے اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا ہے، اس موقع پر ڈائریکٹر ٹرانسپورٹ ودیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ معاون خصوصی نے اپنے ہاتھوں سے بینک آف خیبر کو 44 کروڑ روپے کا چیک دیا ہے، انہوں نے کہا ہے کہ روڈ ٹرانسپورٹ بورڈ کے اس سرپلس سرمایہ سے محکمہ ٹرانسپورٹ کے محاصل میں اضافہ ہوگا جس سے صوبے کی معیشت میں حاطر خواہ بہتری دیکھنے کو ملے گی۔ ملاقات کے دوران معاون خصوصی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی ریونیو کو مزید بہتر کریں اور محکمہ میں حقیقی مثبت تبدیلی لاسکیں۔

مزید پڑھیں