خیبر پختونخوا کے وزیر لائیو سٹاک ماہی پروری اور امداد باہمی فضل حکیم خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ مالاکنڈ ڈویژن میں ریوینیو کے زیر التوام مقدمات کو جلد نمٹانے کے لیے سوات میں کیمپ کورٹ کا انعقاد صوبائی کا خوش آئند اقدام ہے جس کی بدولت ملاکنڈ ڈویژن کے تمام9 اضلاح کے عوام کو کافی ریلیف ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سول سیکٹریٹ پشاور میں ممبر بورڈ آف ریوینیو خیبر پختونخوا نعیم اختر سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ممبر بورڈ آف ریو ینیونے صوبائی وزیر سے ملاقات کے دوران ملاکنڈ میں زیر التواریوینیو مقدمات کی تفصیلات سے آگاہ کیا وزیر موصوف نے کہا کہ مالاکنڈ ڈویژن میں پانچ سو سے زائد ریوینیو مقدمات زیر التوا ہیں اور ممبر بورڈ کے نہ ہونے کی وجہ سے عوام کو پشاور کے چکر لگانے پڑتے اور کافی عرصہ سے انہیں بڑی مشکلات درپیش تھیں۔ فضل حکیم خان یوسفزئی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا بھی شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان کی تجویز پر عوامی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے مالا کنڈ میں ریوینیو مقدمات کے حل کے لئے ممبر بورڈ اف ریوینیو نعیم اختر کی تعیناتی کی ہدایت کی تاکہ ان مقدمات کو بروقت حل کرتے ہوئے عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف فراہم کیا جا سکے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ سوات می باقاعدہ کیمپ کورٹ قائم کر دیا ہے جہاں پر ممبر بورڈ اف ریوینیو مالاکنڈ کے تمام اضلاع کے ریوینیو مقدمات نمٹائیں گے اور عوام الناس کو ریلیف کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ صوبائی وزیر نے اس موقع پر ممبر بورڈ آف ریوینیو کو اپنی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا جبکہ ممبر بورڈ آف ریوینیو نے صوبائی وزیر کو زیر التوا مقدمات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ مالاکنڈکے عوام کو سستے انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔