محکمہ ریلیف کا اعلیٰ سطحی اجلاس، میرٹ اور شفافیت پر زور

محکمہ ریلیف کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ریلیف، بحالی و آبادکاری ملک نیک محمد خان داوڑ کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا، جس میں سیکرٹری ریلیف یوسف رحیم، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے، ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122، ڈائریکٹر سول ڈیفنس اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران معاون خصوصی ملک نیک محمد خان داوڑ نے میرٹ اور شفافیت کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تمام اداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے امور کو دیانتداری اور قانونی تقاضوں کے مطابق انجام دیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت اور ہنگامی صورتحال میں فوری رسپانس کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کرنا ہوگا۔اجلاس میں ضلع شمالی وزیرستان کے ڈپٹی کمشنر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی اور علاقے میں جاری ریلیف سرگرمیوں پر بریفنگ دی۔ اجلاس کے شرکاء نے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے اور مزید اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں