ہمارا اگلا ہدف غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ کرنا ہے تاکہ لوگوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوسکیں اور صوبے کی معیشت بہتر ہو۔ مشیر خزانہ مذمل اسلم
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر اگلے سال سے چار نئے سیاحتی زونز قائم کیا جائیں گے۔ مشیر سیاحت زاہد چن زیب
مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کی زیر صدارت محکمہ سیاحت کا اجلاس انکے دفتر سول سیکریٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا جس میں مشیر سیاحت زاہد چن زیب، ممبران صوبائی اسمبلی افتخار محمد خان جدون، رجب علی عباسی، سیکرٹری سیاحت محمد بختیار خان،سیکرٹری سیاحت محمد بختیار خان، چیف پلاننگ آفیسر سیاحت زین اللہ شاہ سمیت متعدد حکام نے شرکت کی۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ رواں سال پہلی مئی سے جولائی تک 90 لاکھ سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کیا جبکہ سیاحوں کی آمد پچھلے سال کے مقابلے میں سو فیصد زیادہ ہے اسی طرح پچھلے سال 45 لاکھ سیاحوں نے خیبرپختونخوا کا رخ کیا تھا۔ بریفینگ میں بتایا گیا کہ ڈھائی ہزار غیر ملکی سیاح بھی خیبرپختونخوا کی ٹھنڈی فضاؤں سے لطف اندوز ہوئے۔ مزمل اسلم نے محکمہ سیاحت کی کارکردگی کو سراہا بالخصوص مشیر سیاحت زاہد چن زیب کی شبانہ روز کاوشوں کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ سیاحت میں سو فیصد اضافہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بہتری اور مہیا کردہ سیاحتی سہولیات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بریفینگ میں بتایا گیا کہ رواں سال 26 لاکھ سیاحوں نے سوات کا رخ کیا ہے جبکہ 35 لاکھ سیاح گلیات کے پرفضا مقامات سے لطف اندوز ہوئے اور چترال کاغان میں 25 لاکھ سیاحوں کی آمد ریکارڈ ہوئی اس کے علاؤہ ہزاروں سیاح خیبرپختونخوا کے دیگر علاقوں سے لطف اندوز ہوئے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا کو بریفینگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ قابل فخر بات یہ ہے کہ 90 لاکھ سیاحوں کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ بھی پیش نہیں آیا جبکہ چند ایک عوامی شکایات این ایچ اے کی شاہراہوں کے بارے میں موصول ہوئی ہیں اور ان شکایات کو صوبائی حکومت کی طرف سے این ایچ اے حکام کے ساتھ اٹھایا جائے گا۔ مشیر خزانہ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہمارا اگلا ہدف غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہے جس سے نہ صرف مقامی لوگوں کو روزگار کے میسر ہونگے بلکہ صوبے اور ملک کی معیشت مضبوط ہوگی انہوں نے کہا کہ مقامی سیاحوں سمیت غیر ملکی سیاحوں کو بہتر سیکورٹی اور مزید سہولیات مہیا کی جائینگی تاکہ خیبرپختونخوا میں سیاحت کو مزید پرکشش بنایا جاسکے۔ مزمل اسلم نے کہا کہ موسم سرما سیاحت کو بہتر اور منفرد بنانے کیلئے تمام اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ گرما کی طرح سرما سیاحت کو بھی مزید کامیاب بنایا جاسکے۔ اور سال بھر سیاحتی سرگرمیاں جاری رکھی جا سکیں۔ مشیر سیاحت خیبرپختونخوا زاہد چن زیب نے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی خصوصی ہدایات کے تحت اگلے سال سے چترال، مانسہرہ اور کاغان میں چار نئے سیاحتی زونز قائم کے جائینگے جن سے سیاحوں کو نئے پرفضا مقامات دیکھنے کا موقع ملے گا اور وہ ان سے بھرپور انداز میں لطف اندوز ہونگے