وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی شفقت ایاز کی صدارت محکمے کا جائزہ اجلاس

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی شفقت ایاز نے پیر کے روز محکمہ سائنس، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی کے پہلے اجلاس کی صدارت کی، جس میں محکمے کی کارکردگی اور امور کا جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری سائنس، ٹیکنالوجی اور آئی ٹی سیدہ تنزیلہ صباحت نے محکمے کے مشن، وژن، کردار، ذمہ داریوں، جاری منصوبوں اور مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس کے دوران معاون خصوصی کو بتایا گیا کہ یہ محکمہ صوبے میں سائنس اور ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کا ذمہ دار ہے۔ اس کا دائرہ کار سرکاری محکموں میں ای-گورننس کے منصوبوں کو فروغ دینا، سائنس اور ٹیکنالوجی سے متعلق پالیسیوں پر عملدرآمد کرنا، اور آئی ٹی کے ذریعے تحقیق، تعلیم اور عوامی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانا شامل ہے۔ معاون خصوصی کو خیبرپختونخوا میں جاری ڈیجیٹل تبدیلی کے بارے میں بھی آگاہ کیا گیا، جو موبائل اور انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی میں اضافے کی وجہ سے ممکن ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں