مشیر برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن کی حیات آباد

مشیر برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن کی حیات آباد فیز۔5 میں نجی ہسپتالوں کے اطراف میں غیر قانونی پارکنگ کے خلاف کارروائی
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے مشیر برائے اینٹی کرپشن مصدق عباسی کو حیات آباد فیز۔5 میں نجی ہسپتالوں کے قریب غیر قانونی پارکنگ کی شکایات موصول ہوئیں جن کا نوٹس لیتے ہوئے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کو مذکورہ شکایات پر کاروائی کی ہدایت کی۔ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا صدیق انجم نے ٹیم کے ہمراہ حیات آباد میں غیر قانونی پارکنگ کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران نشاندہی کی گئی کہ پشاور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے پارکنگ کے لیے مختص جگہ الاٹ کی گئی جبکہ پارکنگ عملہ اپنی حدود سے تجاوز کر کے عوام کو لوٹ رہا ہے اوریہ بھی انکشاف ہوا کہ پارکنگ ریٹ سے زیادہ فی گاڑی وصول کر رہا تھا۔ پی ڈی اے کے عملے کی جانب سے بتایا گیا اس جگہ پر کوئی پارکنگ الاٹ نہیں کی گئی۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے غیر قانونی پارکنگ پر پچاس ہزار روپے جرمانہ کرکے ٹھیکہ فوری طور پر ختم کرنے کیلئے ڈائریکٹر جنرل پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مراسلہ بھی ارسال کردیاہے

مزید پڑھیں