خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکور خان کی زیر صدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں میں ٹرانسفر پالیسی اور ریشنلائزیشن سے متعلق ایک اہم اجلاس

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت فضل شکور خان کی زیر صدارت ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت چلنے والے تعلیمی اداروں میں ٹرانسفر پالیسی اور ریشنلائزیشن سے متعلق ایک اہم اجلاس پیر کے روز سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا اجلاس میں چیئرمین ورکرز ویلفیئر بورڈ، سیکرٹری ورکرز ویلفیئر بورڈ، ڈائریکٹر ایجوکیشن، بورڈ کے اراکین اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں بورڈ کے تعلیمی اداروں میں ٹرانسفر پالیسی اور ریشنلائزیشن کے عمل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی جبکہ اس ضمن میں مختلف تجاویز بھی زیر غور لائی گئیں صوبائی وزیر محنت فضل شکور خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت چلنے والے تعلیمی ادارے مزدوروں کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ٹرانسفر پالیسی اور ریشنلائزیشن کا مقصد ورکرز ویلفئیر بورڈ کے تعلیمی اداروں کی کارکردگی کوبہتر اور مؤثر بنانا ہے پالیسی میں شفافیت، میرٹ اور مساوات کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا تاکہ کسی بھی ادارے میں تدریسی عمل متاثر نہ ہو انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کی بدولت نہ صرف اساتذہ کو سہولیات میسر آئیں گی بلکہ طلبہ کو بھی ایک متوازن اور معیاری تعلیمی ماحول فراہم ہوگا انہوں نے کہا کہ مزدوروں کے بچوں کے مستقبل کو بہتر بنانے کے لیے موجودہ صوبائی حکومت تعلیم کے میدان میں تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

مزید پڑھیں