صوبائی حکومت نے کان کنی کی غیر قانونی سرگرمیوں پر عائد پابندی میں توسیع کر دی

حکومت خیبر پختونخوا،محکمہ داخلہ وقبائلی امور نے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت اضلاع صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ اور ملحقہ علاقوں میں دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کناروں پر سونے کی غیر قانونی کان کنی کی تمام سرگرمیوں پرعائد پابندی میں توسیع کر دی ہے۔یہ حکم فوری طورپر نافذالعمل ہو کر عرصہ 30 دن کے لئے لاگو رہے گا۔ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعہ 188کے تحت کارروائی کی جائے گی۔یہ اقدام ماحول کو ممکنہ طور پر پہنچنے والے نقصان، آبی وسائل کے آلود ہ ہونے اور غیر مجاز کان کنی کی سرگرمیوں سے وابستہ امن و امان کے مسائل کے حوالے سے درپیش خدشات کے پیش نظر اٹھایا گیاہے۔

مزید پڑھیں