سپیکر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا بابر سلیم سے ڈائریکٹر جنرل نیب خیبر پختونخوا نے منگل کے روز سپیکر چیمبر میں ملاقات کی

سپیکر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا بابر سلیم سے ڈائریکٹر جنرل نیب خیبر پختونخوا نے منگل کے روز سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ڈائریکٹر جنرل نیب نے سپیکر کو آگاہ کیا کہ تمام کارروائیاں قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے تحت شفاف انداز میں جاری ہیں۔ بتایا گیا کہ تمام نوٹسز سپیکر آفس میں قائم اکاؤنٹیبلٹی فسیلیٹیشن سیل (AFC) کے ذریعے باضابطہ طور پر جاری کیے گئے ہیں اور نیب و اسمبلی کے مابین تمام خط و کتابت منظور شدہ ایس او پیز کے مطابق کی جا رہی ہے۔

سپیکر کو مزید بتایا گیا کہ ڈاکٹر امجد علی، ایم پی اے، کو جاری تمام نوٹسز اے ایف سی کے ذریعے پہنچائے گئے ہیں اور مقررہ قانونی طریقہ کار سے کوئی انحراف نہیں کیا گیا۔ اسی طرح ڈاکٹر امجد علی کی جانب سے نیب کو جمع کرائے گئے تمام دستاویزات بھی اے ایف سی کے ذریعے ارسال کیے گئے، جب کہ آئندہ کی تمام خط و کتابت بھی اسی چینل کے ذریعے انجام دی جائیں گی۔

سپیکر نے اے ایف سی کو ہدایت کی کہ نیب کے ساتھ قریبی اور بروقت رابطہ برقرار رکھا جائے اور تمام امور کو طے شدہ ایس او پیز کے مطابق آگے بڑھایا جائے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ صوبائی اسمبلی کے ارکان کے حقوق اور مراعات کو قانون کے مطابق مکمل طور پر تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ڈائریکٹر جنرل نیب نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ تمام امور میں شفافیت، میرٹ اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے گا اور کسی رکن یا شہری کے ساتھ ناانصافی نہیں ہوگی۔ انہوں نے اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ بھی سپیکر کو پیش کی۔ملاقات مثبت ماحول میں اختتام پذیر ہوئی۔

مزید پڑھیں