اجلاس میں پولیس ڈیپارٹمنٹ، محکمہ داخلہ اور چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبے کی مجموعی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ذرائع کے مطابق، کمیٹی اس اجلاس میں صوبے میں امن و امان کے قیام، انسدادِ دہشتگردی کے اقدامات اور متعلقہ اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کو مزید مؤثرہ بنانے سے متعلق سفارشات مرتب کرے گی۔واضح رہے کہ سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیرِ نگرانی قائم یہ کمیٹی صوبے کے سیکیورٹی معاملات پر اعلیٰ سطحی جائزہ لینے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مربوط حکمتِ عملی طے کرنے، سول سوسائٹی کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔
