سپیکر بابر سلیم سواتی نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نئی کابینہ صوبے کی ترقی، عوام کی خدمت اور جمہوری اقدار کے فروغ کے لیے بھرپور محنت کرے گی۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ کابینہ کے ارکان چیئرمین عمران خان کے وژن اور عوامی توقعات کے مطابق فیصلے کریں گے اور صوبے کے مسائل کے حل میں مؤثر کردار ادا کریں گے۔سپیکر نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے لیے خصوصی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے نئی کابینہ صوبے کے لیے مثبت اور نتیجہ خیز اقدامات انجام دے گی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ سیاسی چیلنجز اور غیر جمہوری قوتوں کے دباؤ میں پاکستان تحریکِ انصاف کے تمام رہنماؤں اور کارکنوں کو اپنے اصولوں اور عوامی مفاد کے مطابق متحد رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ سپیکر نے کہا کہ پارٹی قیادت کو اس مشکل دور میں چیئرمین عمران خان کے اصولوں اور وژن کی ترجمانی کرتے ہوئے منظم جدوجہد کے ذریعے اپنے قائد کے مشن کو عملی جامہ پہنانا ہوگا۔
