صوبائی وزیر عاقب اللہ خان نے باضابطہ طور پر محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری کی وزارت کا چارج سنبھال لیا

خیبرپختونخوا کے وزیر برائے محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری عاقب اللہ خان نے گزشتہ روز باضابطہ طور پر اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اس موقع پر سیکرٹری محکمہ ریلیف، بحالی و آبادکاری، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے، ڈی جی ریسکیو 1122، ڈائریکٹر سول ڈیفنس اور دیگر اعلی حکام موجود تھے۔ صوبائی وزیر عاقب اللہ خان کو محکمہ کے اغراض و مقاصد سمیت اٹھائے جانے والے اقدامات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ صوبائی وزیر عاقب اللہ خان نے مفصل پریزنٹیشن اور تعارفی اجلاس بلانے کے لیے بھی ہدایات جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلیف بحالی و آبادکاری قدرتی آفات اور ہنگامی صورتحال میں زندگی اور معمولات بحال کرنے میں ایک ناگزیر کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور عوامی مفادات کے لیے درکار محکمانہ اصلات یقینی بنائیں گے۔

مزید پڑھیں