(پشاور)ضلعی انتظامیہ پشاور کی ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیوں میں تیزی۔گڑھی قمر دین میں مشہور و معروف کمپنی کی پیکنگ میں جعلی موبل آئل پیک کرنے پرتین افراد گرفتار۔1200 لیٹر جعلی موبل آئل برآمد۔ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد
ضلعی انتظامیہ پشاور نے کارروائی کر تے ہوئے رنگ روڈ پر گڑھی قمر دین میں ایک گودام میں جعلی موبل آئل کو مشہور و معروف برانڈ کی پیکنگ میں پیک کرنے پرتین فراد کو گرفتار کر تے ہوئے گودام کو سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر پشاور شاہ فہد کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر راؤ ہاشم نے رنگ روڈ پر گڑھی قمر دین میں کارروائی کر تے ہوئے جعلی موبل آئل کو مشہور و معروف برانڈ کی پیکنگ میں پیک کرنے پرتین افراد کو گرفتار کر تے ہوئے گودام کو سیل کر دیا۔گودام سے1200 لیٹر جعلی موبل آئل سمیت پیکنگ مٹیریل، سٹیکرز،خالی گیلن اور پیکنگ مشینری کو سرکاری تحویل میں لیا گیا ہے۔گرفتار فراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور معلومات پر پشاور میں جعلی موبل آئل کے خلاف مزید کارروائیاں عمل میں لائی جائیں گی۔ڈپٹی کمشنر پشاورشاہ فہدنے انتظامی افسران کو اپنے علاقوں میں جعلی موبل آئل مافیا کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے اور اس ضمن میں کوئی رعایت نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔