ترقی، شفافیت اور عوامی خدمت ہماری حکومت کی بنیادی ترجیحات ہیں،سید فخر جہان

خیبرپختونخوا کے وزیر ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول سید فخر جہان نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن کے تحت وزیراعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں صوبائی حکومت کے ترجیحات میں شفاف حکمرانی، عوامی فلاح اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل بنیادی حیثیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بونیر کی ترقی، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اور ٹھوس اقدامات جاری ہیں اور ان میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی عمل کو تیز کرنا اور عوام کی دہلیز پر سہولیات پہنچانا حکومت کا واضح اور عزم مصمم ہے۔ان خیالات کا اظہار دورہ بونیر کے دوران انھوں نے ہیر کے روز تحصیل چیرمین گاگرہ کے دفتر میں عوامی مسائل سننے کیلئے منعقدہ پبلک ڈے کے موقع پر علاقے کے معززین اور عوامی وفود سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے عوامی مسائل سننے کے حوالے سے مصروف ترین عوامی رابطہ دن گزارا جبکہ عوام نے انھیں اپنے بنیادی مسلے مسائل کے حوالے سے اپنے مطالبات پیش کیے۔اس موقع پر سرکاری اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔سید فخر جہان نے بونیر کے عوام کو یقین دلایا کہ علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار مزید بڑھائی جائے گی جبکہ نئے منصوبے بھی لائے جائیں گے تاکہ عوام کو فوری اور پائیدار ریلیف فراہم کیا جا سکے اور صوبے کا یہ خطہ ترقی کے دھارے میں دیگر علاقوں کے برابر لایا جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کے ویژن کے تحت وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی قیادت میں صوبہ ترقی، شفافیت اور عوامی فلاح کی سمت درست انداز میں آگے بڑھ رہا ہے اور بونیر کو اس ترقیاتی عمل میں خصوصی اہمیت حاصل ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ میری سیاست کا مرکز عوام ہیں اور بونیر کے لوگوں نے مجھ پر جو اعتماد کیا ہے میں اسے امانت سمجھ کر پوری دیانتداری سے نبھاؤں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی بھی طرح کی بیجا تاخیر یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور عوام کا پیسہ عوام کی فلاح پر لگے گا۔صوبائی وزیر نے واضح کیا کہ علاقے کی تعمیر و ترقی میں بنیادی ڈھانچے، تعلیم، صحت اور پانی جیسے اہم شعبوں پر ہمارا خاص فوکس ہے تاکہ عوام کو دیرپا اور عملی فائدہ ملے۔انہوں نے کہا کہ ہمارا ہدف ایسے ترقیاتی منصوبے ہیں جو صرف آج نہیں بلکہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی فائدہ مند ہوں۔سید فخر جہان نے کہا کہ عوامی خدمت، عوامی رابطہ اور مسائل کا عملی حل ہماری پالیسی کے بنیادی ستون ہیں۔ بونیر کی تعمیر و ترقی کے لیے میرا دروازہ ہر شہری کے لیے کھلا ہے اور یہ رابطہ مسلسل جاری رہے گا۔

مزید پڑھیں