صوبائی وزیر تعلیم ارشد ایوب خان کا خیبر پختونخوا ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ میں مالی بے ضابطگی اور تعمیراتی کام میں ناقص مٹیریل کے استعمال کا نوٹس دو ہفتوں کے اندر جامع رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت

صوبائی وزیر تعلیم ارشد ایوب خان نے محکمہ تعلیم میں جاری خیبر پختونخوا ہیومن کیپیٹل انویسٹمنٹ پراجیکٹ میں مالی بے ضابطگی اور ناقص مٹیریل کے استعمال کی شکایت کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے دو ہفتوں کے اندر رپورٹ فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوامی فلاح کے لئے شروع کردہ منصوبوں میں ناقص مٹیریل کے استعمال اور مالی بے ضابطگی ہرگز ہرگز برداشت نہیں اور ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے مانیٹرنگ حکام کو ہدایت کی کہ فوری طور پر پراجیکٹ میں شامل سکولوں کا معائنہ کریں اور کوالٹی کے ساتھ ساتھ مالی حساب کتاب کی بھی جانچ کی جائے اور دو ہفتوں کے اندر رپورٹ فراہم کی جائے۔ جبکہ اسی پراجیکٹ کے تمام کام کی ایجوکیشن مانیٹرنگ ٹیم کے علاوہ صوبائی پلاننگ اینڈ ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے مانیٹرنگ ٹیم کے ذریعے بھی جانچ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ فراہم کردہ رپورٹس پر سختی سے ایکشن لیا جائے گا اور ملوث ملازمین یا ٹھیکیداروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم میرٹ وشفافیت پر یقین رکھتے ہیں اور کسی بھی قسم کی کوئی غلطی یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مانیٹرنگ حکام کو یہ بھی ہدایت کی کہ محکمہ تعلیم کے تمام جاری پراجیکٹس کی سخت ترین مانیٹرنگ کریں اور کام کے معیار کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں