خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکورخان، سیکرٹری داود خان اور ڈائریکٹر لیبارٹری کی خصوصی ہدایات پر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ سنٹرل لیبارٹری پشاور کی ٹیم نے سینئر ریسرچ آفیسر کی سربراہی میں ضلع پشاور کے مختلف علاقوں میں پانی کے معیار کی جانچ اور آگاہی مہم کا سلسلہ شروع کر دیا ہیاس سلسلے میں لیب ٹیم نے عوام کی درخواست پر گھریلو اور تجارتی مقامات، ٹیوب ویلز، واٹر سپلائی سکیموں اور فلٹریشن پلانٹس سے پانی کے نمونے اکھٹے کیے، جنہیں جدید لیبارٹری میں عالمی معیار کے مطابق ٹیسٹ کیا جا رہا ہے۔ پانی کے تجزیے کا مقصد شہریوں کو فراہم کیے جانے والے پینے کے پانی کے معیار کو بہتر بنانا، آلودگی کے ذرائع کی نشاندہی کرنا اور صحتِ عامہ کے خطرات سے بروقت آگاہ کرنا ہے اس مہم کے دوران نہ صرف پانی کے نمونے اکٹھے کیے گئے بلکہ عوام میں محفوظ پانی کے استعمال، پانی کے ذخائر کی صفائی، گھریلو سطح پر ٹینکیوں کی بروقت صفائی، اور صحت سے متعلق احتیاطی تدابیر کے بارے میں آگاہی بھی فراہم کی گئی صوبائی وزیر، سیکرٹری اور ڈائریکٹر لیبز کی خصوصی ہدایات پر صوبے بھر میں پانی کے معیار کی جانچ کا دائرہ کار مزید وسیع کیا جا رہا ہے کیونکہ محفوظ پانی کی فراہمی صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے لیبارٹری ٹیمیں تسلسل کے ساتھ فیلڈ میں سرگرم عمل ہیں پانی کے معیار کی بہتری کے لیے عوام کا تعاون بھی نہایت ضروری ہے
