خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ عوامی مفاد کے پیش نظر صوبے تمام اضلاع میں محکمہ کی جاری سکیموں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ فضل شکور خان نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ عوامی مفاد کے پیش نظر صوبے تمام اضلاع میں محکمہ کی جاری سکیموں پر کام کی رفتار مزید تیز کی جائے اور تمام منصوبے مقررہ مدت کے اندر پایہ تکمیل تک پہنچائے جائیں انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ نکاسی آب کے نظام میں بہتری لانا موجودہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوام کے بنیادی مسائل کے حل اور بہتر سروس ڈیلیوری کے لیے تمام ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں یہ ہدایات صوبائی وزیر نے پیر کے روز پشاور میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے میگا پراجیکٹس سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔ اجلاس میں سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ داؤد خان، چیف انجینئرز، پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی اجلاس میں صوبائی وزیر کو صوبے کے بندوبستی اور ضم قبائلی اضلاع میں واٹر سپلائی، بحالی اور سولرائزیشن سے متعلق جاری اور نئے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور ان سکیموں پر اب تک ہونے والی تعمیراتی کام سے بھی آگاہ کیاگیا بریفنگ میں خیبر پختونخوا رورل انویسٹمنٹ اینڈ انسٹی ٹیوشنل سپورٹ پراجیکٹ (KP RIISP)،گریویٹی پر مبنی واٹر سپلائی سکیم اور موجودہ انفراسٹرکچر کی بحالی برائے تحصیل مٹہ تا کوزہ بنڈائی اور تحصیل خوازہ خیلہ تا چار باغ، ضلع سوات اور ضلع مانسہرہ میں SFD کے تعاون سے گریویٹی فلو واٹر سپلائی سکیم اور دیگر جاری ترقیاتی و سولرائزیشن منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی صوبائی وزیر فضل شکورخان نے متعلقہ حکام کو واضح ہدایات جاری کی کہ عوامی سہولیات سے متعلق تمام پراجیکٹس پر معیاری کام کو یقینی بنایا جائے انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ صوبائی حکومت صوبے کے ہر علاقے میں پینے کے صاف پانی کی بہتر فراہمی کے لیے ٹھوس اقدامات جاری رکھے گی۔

مزید پڑھیں