خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد ایوب خان نے کہا ہے کہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فائونڈیشن صوبے کے بچوں کو ابتدائی تعلیم کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات اٹھارہا ہے اور ڈیجیٹل طریقوں سے معیاری تعلیم کی فراہمی میں اس کا بڑا کردار ہے

خیبر پختونخوا کے وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم ارشد ایوب خان نے کہا ہے کہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فائونڈیشن صوبے کے بچوں کو ابتدائی تعلیم کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات اٹھارہا ہے اور ڈیجیٹل طریقوں سے معیاری تعلیم کی فراہمی میں اس کا بڑا کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایجوکیشن کارڈ کا اجرائ کر رہی ہے اور بچے ایجوکیشن کارڈ کے ذریعے اپنے تعلیمی اخراجات پورے کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز پشاور میں ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فائونڈیشن کے حوالے سے دی گئی بریفنگ میں کیا ۔اس موقع پر سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن محمد خالد خان ، ایم ڈی ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فائونڈیشن قیصر عالم خان اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے صوبائی وزیر کو منیجنگ ڈائریکٹر ایجوکیشن فاونڈیشن نے ادارے کی کارکردگی سے متعلق تفصیل سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے صوبے کے سکولوں سے باہر بچوں کے لیے ایک پورٹل بنایا ہے جس سے سکول سے باہر کہ بچوں کی نشاندہی ممکن ہوگی جبکہ فاؤنڈیشن نویں جماعت سے لے کر 12ویں جماعت تک فزکس کیمسٹری بیالوجی کے 1264 پریکٹیکل ویب سائٹ مفت فراہم کر رہی ہے اور اسی طرح سے ادارہ ڈیجیٹل ٹریننگ بھی دے رہا ہے جبکہ کمیونٹی بیس سکولوں کو مزید فعال اور موثر بنایا جا رہا ہے صوبائی وزیر نے بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن انگلش اور ریاضی کے مضامین پر زیادہ توجہ دے اور صوبے میں شرح خواندگی بڑھانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائیں جائیں بعد ازا ںصوبائی وزیر نے ایسٹس مینجمنٹ سسٹم کا باقاعدہ طور پر افتتاح بھی کیا۔

مزید پڑھیں