وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی قومی مالیاتی کمیشن اجلاس میں بھرپور تیاری کے ساتھ شرکت کریں گے، شفیع جان
نوجوان وزیراعلیٰ سہیل آفریدی این ایف سی اجلاس میں صوبے کا مقدمہ مؤثر اور مدلل انداز میں پیش کریں گے، شفیع جان
اجلاس میں این ایف سی شیئرز اور وفاق کے ذمے پن بجلی منافع بقایا جات کا مقدمہ بھی پیش کیا جائیگا، شفیع جان
وفاق نے سابق فاٹا کے انضمام کے وقت ہر سال 100 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا تھا، شفیع جان
وفاق نے وعدے کے مطابق فنڈز جاری نہیں کیے، شفیع جان
وزیراعلیٰ این ایف سی میں فنڈز کی کم تقسیم اور وار آن ٹیرر کے کم فنڈز پر بھی تحفظات پیش کریں گے، شفیع جان
خیبرپختونخوا کے وفاق کے ذمے 3500 ارب روپے واجبات ہیں، شفیع جان
فاٹا کے انتظامی انضمام کے باوجود این ایف سی شیئر میں اضافہ نہیں ہوا، شفیع جان
ضم شدہ اضلاع کی آبادی اور رقبہ شامل کرکے صوبے کا شیئر ازسرنو مقرر کیا جائے، شفیع جان
این ایف سی شیئر اس وقت عملاً ساڑھے تین صوبوں میں تقسیم ہو رہا ہے، جو آئین کی روح کے منافی ہے، شفیع جان
وفاق کی مالی تاخیر سے ضم شدہ اضلاع میں امن و امان کے مسائل جنم لے رہے ہیں، شفیع جان
این ایف سی ایوارڈ میں شیئرز کے معاملے پر صوبے میں حکومت و اپوزیشن یکساں مؤقف رکھتی ہے، شفیع جان
صوبے کو اس کا حق دلانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، شفیع جان
