کینابیس پلانٹ کے میڈیسنل اور تحقیققی استعمال کیلئے ریگولیٹری فریم ورک کیلئے قائم کینابیس ریگولیٹری کمیٹی کا دوسرا اجلاس جمعرات کے روز منعقد ہوا

کینابیس پلانٹ کے میڈیسنل اور تحقیققی استعمال کیلئے ریگولیٹری فریم ورک کیلئے قائم کینابیس ریگولیٹری کمیٹی کا دوسرا اجلاس جمعرات کے روز منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت خیبرپختونخوا کے وزیر ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول سید فخرجہان نے کی جبکہ صوبائی وزیر صحت خلیق الرحمان اور وزیر قانون آفتاب عالم کے علاؤہ سیکرٹری ایکسائز و ٹیکسیشن اور نارکوٹکس کنٹرول خالد الیاس،ڈی جی ایکسائز عبدالعلیم خان، محکمہ ایکسائز کے مختلف شعبوں کے متعلقہ افسران،کمیٹی میں شامل محکمہ زراعت،صحت،قانون و دیگر محکموں کے حکام،جامعہ پشاور شعبہ فارمیسی کے چیئرمین ڈاکٹر فضل ناصر،پی سی آء آر لیبارٹریز کی سینئر سائنٹفک آفیسر ڈاکٹر حرا فضل،اور ماہر ڈاکٹر سروت اسماعیل،ڈپٹی کمشنر خیبر،ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل خیبرپختونخوا اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں صوبائی کابینہ کی جانب سے طبی و تحقیقی اور دیگر مفید استعمال کے مقاصد کیلئے کینابیس کیلئے منظور شدہ قواعد وضوابط کے تحت ریگولیٹری کمیٹی کے متعین ذمہ داریوں کے حوالے سے کئی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا اور فورم کو اس ضمن میں محکمہ کی جانب سے تفصیلی بریفننگ دی گئی جس میں محکمہ ایکسائز کی جانب سے لائسنس کے اجراء کے امور اور دیگر ذمی داریوں سے فورم کو آگاہ کیا گیا۔اجلاس میں صوبائی وزراء،کمیٹی کے ممبران اور متعلقہ ماہرین نے اس سلسلے میں اپنی مفید تجاویز اور ریگولیٹری فریم ورک کو ہر لحاظ سے موثر و منظم کرنے کیلئے اپنی آراء پیش کیں۔اس موقع پر کمیٹی کے چیئرمین و صوبائی وزیر ایکسائز سید فخرجہان نے ڈی جی ایکسائز کی سربراہی میں تمام متعلقہ اداروں کے افسران پر مشتمل ایک سب کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ طبی مقاصد کیلئے استعمال میں لانے والے میڈیسنل پلانٹ ہیمپ کیلئے لائسنس کے اجراء کے سلسلے میں ضروری امور کی ڈکومنٹیشن کی جائے اور کابینہ سے منظوری کیلئے ہوم ورک مکمل کیا جائے۔ کمیٹی نے یہ فیصلہ بھی کیاکہ یہ سب کمیٹی میڈیسنل پلانٹ کینابیس کے حوالے سے بھی تفصیلی سفارشات مرتب کرے گی جس کے جائزہ کیلئے پندرہ دن بعد اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں