نوجوانوں کی بہتری کے لئے و زیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وژن کے مطابق سیکریٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئز و ڈائریکٹر یوتھ افیئز کی قیادت میں یوتھ افیئز ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ایک روزہ“یوتھ لیڈرشپ کانفرنس و کیپیسیٹی بلڈنگ ورکشاپ”کا انعقاد کیا گیا

نوجوانوں کی بہتری کے لئے و زیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وژن کے مطابق سیکریٹری سپورٹس اینڈ یوتھ افیئز و ڈائریکٹر یوتھ افیئز کی قیادت میں یوتھ افیئز ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے ایک روزہ“یوتھ لیڈرشپ کانفرنس و کیپیسیٹی بلڈنگ ورکشاپ”کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں سول سوسائٹی، نوجوان رہنماؤں اور مختلف شعبہ جات زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی۔ ترجمان محکمہ امور نوجوانان کے مطابق اس کانفرنس میں نوجوانوں کی ذہنی نشوونما، قیادت، کاروباری رہنمائی، ماحولیاتی تبدیلی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ اس دوران ٹریفک رولز کی پاسداری، ذہنی صحت اور اسٹریس مینجمنٹ، ماحولیاتی ذمہ داری، لیڈرشپ اسکلز کی ترقی اور چھوٹے کاروبار کے آغاز جیسے موضوعات پر سیشنز منعقد کیے گئے۔ شرکاء کے لیے سوال و جواب کا خصوصی سیشن بھی رکھا گیا، جس میں انہوں نے اپنے سوالات اور تجاویز پیش کیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس نوعیت کی سرگرمیاں نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ان میں سماجی شعور اجاگر کرنے اور انہیں عملی زندگی میں قیادت کا کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کے لیے نہایت اہم ہیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی رہنمائی اور ترقی کے لیے ایسے پلیٹ فارمز مستقبل میں بھی فراہم کیے جاتے رہیں گے، تاکہ نوجوان معاشرے کی بہتری اور ترقی میں مرکزی کردار ادا کرسکیں۔ ڈائریکٹوریٹ آف یوتھ افیئرز نے تعاون پر تمام شرکاء، سول سوسائٹی اور متعلقہ اداروں کا شکریہ ادا بھی ادا کیا۔

مزید پڑھیں