خیبرپختونخوا حکومت کی ڈیجیٹل گورننس کی عالمی سطح پر کامیابی/ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان کا بیان
خیبر پختونخوا حکومت کی ڈیجیٹل گورننس کی عالمی سطح پر پذیرائی اور اعتراف کیا گیا، شفیع جان
تائیوان میں ایشیئن پیسیفک انفارمیشن کمیونیکیشن ٹیکنالوجی الائنس 2025 ایوارڈ میں “دستک ایپ” کی شاندار کامیابی
خیبرپختونخوا حکومت کے “دستک ایپ”نے 17 ممالک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی، شفیع جان
گورنمنٹ اینڈ سٹیزن سروسز کیٹیگری میں “دستک ایپ” کو پہلی پوزیشن کا حقدار قرار دیا گیا، شفیع جان
شفافیت، اے آئی کو اپنانے اور بروقت خدمات کی بنیاد پر “دستک ایپ” عالمی معیار کا ماڈل قرار دیا گیا،شفیع جان
تائیوان میں ہونے والے مقابلے میں پاکستان سے صرف خیبر پختونخوا کی دو ایپلیکیشنز فائنلسٹ قرار ہوئی تھی، شفیع جان
“دستک ایپ” اور “ٹورسٹ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم” فائنلسٹ انٹری میں شامل تھی، شفیع جان
ٹورسٹ انفارمیشن مینجمنٹ سسٹم کو بھی عالمی سطح پر بھرپور پذیرائی ملی، شفیع جان
متعدد ممالک نے خیبر پختونخوا کی ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اپنانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا،شفیع جان
عوام کو گھر کی دہلیز پر خدمات کی فراہمی کے لیے “دستک ایپ” ایک انقلابی قدم ہے،شفیع جان
ڈیجیٹل گورننس، بدعنوانی کے خاتمے اور بروقت سروس ڈیلیوری کی ضمانت ہے، شفیع جان
خیبر پختونخوا کی عالمی سطح پر کامیابی بانی چیئرمین عمران خان کے ڈیجیٹل وژن کی عملی تصویر ہے، شفیع جان
خیبرپختونخوا ڈیجیٹل پاکستان کے مستقبل کی قیادت کررہا ہے ، شفیع جان
خیبر پختونخوا حکومت کا ڈیجیٹل گورننس ماڈل دیگر صوبوں کے لیے مثال بن گیا ہے،شفیع جان
